ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ’قبر  والے‘متنازعہ بیان پر گری راج سنگھ کو الیکشن کمیشن نے دیا نوٹس

’قبر  والے‘متنازعہ بیان پر گری راج سنگھ کو الیکشن کمیشن نے دیا نوٹس

Mon, 29 Apr 2019 21:22:48    S.O. News Service

نئی دہلی: 29 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  لوک سبھا انتخابات کے دوران جلسہ ئعام کی ریلی میں متنازعہ بیان دیئے جانے کی وجہ سے بیگو سرائے سے بی جے پی امیدوار اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ کیخلاف الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا ہے۔ گری راج سنگھ نے پارٹی کے قومی صدر امت شاہ کی موجودگی میں اسٹیج سے مسلمانوں کو دھمکی دی تھی کہ اگر قبر کے لئے تین ہاتھ جگہ چاہئے تو اس ملک میں ’و ندے ماترم گانا ہوگا، اور بھارت ماتا کی جے‘ کہنا ہوگا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹس کی وجہ گری راج سنگھ کا اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ تقریر کرنا ہے۔ وہ اس معاملے میں ہمیشہ میڈیا اور عوام الناس کے درمیان چرچا کا موضوع رہے ہیں، گری راج سنگھ اپنی نفرت انگیز تقریر کے لیے ہی جانے جاتے ہیں۔ گر ی راج سنگھ نے بدھ کو پارٹی کے قومی صدر امت شاہ کے پروگرام میں اپنی تقریر کے دوران دوسری چیزوں کا ذکر کرنے کے علاوہ کہا کہ کچھ لوگ بہار کی زمین کو خونی کرنا چاہتے ہیں، فرقہ وارانہ آگ پھیلانا چاہ رہے ہیں، لیکن بی جے پی جب تک ہے نہ بہار میں ایسا ہوگا اور نہ بیگو سرائے کی سرزمین پر وہ ایسا ہونے دیں گے۔اس کے بعد گری راج نے راشٹریہ جنتا دل کے دربھنگہ سے امیدوار عبدالباری صدیقی کے ایک مبینہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ راجد کے امیدوار دربھنگہ میں کہتے ہیں کہ وندے ماترم میں نہیں بولوں گا۔ بیگو سرائے میں بھی کچھ لوگ آکر بڑے بھائی کاکرتا چھوٹے بھائی کا پاجاما پہن کر گھومنے پھر کر کہہ رہے ہیں۔ لیکن میں  انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ جو وندے ماترم نہیں گا سکتا، جو’بھارت ماتا کی جے‘ نہیں  کہہ سکتا وہ اس بات کو یاد رکھیں کہ گری راج کے نانا دادا سمریا گھاٹ میں گنگا دریا کے کنارے مرے، اسی زمین پر کوئی قبر نہیں بنایا لیکن تمہیں تو تین ہاتھ جگہ چاہئے، تم ایسا نہیں کر پاؤ گے تو ملک تمہیں کبھی معاف نہیں کرے گا‘۔ماہرین کا خیال ہے کہ گری راج اس بار جب نتیش کمار کے ساتھ اسٹیج پر ہوتے ہیں تب وہ سب کا ساتھ سب کا ترقی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھنے کی باتیں کرتے ہیں لیکن جب وہ اپنے اسٹیج پر اور اپنی پارٹی کے سینئر لیڈروں کے سامنے بول رہے ہوتے ہیں تو مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے سے اجتناب نہیں کرتے۔ 


Share: